LIVE

ایک منٹ میں 30 لاکھ ماسک کچرا بن جاتے ہیں، ماحولیاتی ماہرین نے خبردار کردیا

ویب ڈیسک
June 23, 2021
 

ماحولیاتی ماہرین نے ماسک کے حوالے سے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ماسک کا استعمال عام ہوگیا ہے اور کروڑوں افراد ماسک کا استعمال کررہے ہیں۔

ایسے میں ماہرین نے بھی ماحولیاتی بگاڑ کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں ایک منٹ میں 30 لاکھ ماسک استعمال کے بعد کچرا بن جاتے ہیں۔

پلاسٹک کی خاص قسم سے بنے ماسک تحلیل ہونے میں 450 لگ سکتے ہیں، اگر ماسک درست طریقوں سے ضائع نہ کیا گیا تو مستقبل میں خطرناک ماحولیاتی بگاڑ شروع ہوسکتا ہے۔