LIVE

بھارتی جاسوس کلبھوشن سے متعلق بل پر حکومت نے اعتماد میں نہیں لیا، بلاول

ویب ڈیسک
June 24, 2021
 

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن سے متعلق بل پر حکومت نے اعتماد میں نہیں لیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ  ایک شخص کیلئے چور دروازے سے رات کے اندھیرے میں آرڈیننس تیار کیا گیا ہے،  پیپلز پارٹی کلبھوشن کے معاملے میں سہولت کار نہیں بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کو این آراو دینا ہے تو عمران خان خود دیں۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ افغانستان سے متعلق ڈیل سے پارلیمان کو آگاہ کیا جائے،  فضائی اڈوں سےمتعلق عمران خان کے بیان پر یقین نہیں تشویش ہے کہ عمران خان ہوائی اڈوں کے معاملے پر بھی یوٹرن نہ لے لیں۔