لاہور کی ویٹرنری یونیورسٹی میں تیار کی جانے والی کورونا ویکسین کا جانور پر پہلا تجربہ کیا گیا ہے۔
مائیکروبائیولوجی ڈائریکٹر پروفیسر طاہر یعقوب نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی نے خرگوش پر کورونا ویکسین کا پہلا تجربہ کیا، اس میں کچھ خامیاں سامنے آرہی ہیں جس میں بہتری لائی جارہی ہے۔
ڈاکٹر طاہر یعقوب نے بتایا کہ ابھی پہلے تجربے کے نتائج کا انتظارہے اور دوسرا تجربہ بندر پر کیا جائے گا جس کی کامیابی کے بعد اس کا انسانوں پر تجربہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جلد ہی اپنے ملک کی تیار کردہ ویکسین پر آجائیں گے۔