پاکستان نے’پاک ویک‘ویکسین کی دوسری کھیپ تیارکرلی

پاکستان نے قومی ادارہ صحت میں ’پاک ویک‘ ویکسین کی دوسری کھیپ تیار کر لی۔

این آئی ایچ حکام کے مطابق پاکستان کے ماہرین نے پاک ویک ویکسین کی 9 لاکھ خوراکیں تیار کی ہیں  جس میں سے دو لاکھ ڈوز کی کھیپ کوالٹی چیک کیلئے ڈریپ کو بھجوا دی گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ ڈریپ سے منظوری کے بعد ویکسین شہریوں کو لگائی جائے گئی۔

حکام کے مطابق آئندہ ماہ سے یومیہ ایک لاکھ ویکسین کی خوراکیں تیار کی جائیں گی  جبکہ ماہانہ 30 لاکھ ویکسین کی ڈوز تیار کرنے کا ہدف ہے۔ 

پاک ویک سنگل ڈوز ویکسین ہے جو چین کی ویکسین کین سائنو سے تیار کی گئی ہے جبکہ این آئی ایچ میں پاکستانی اور چینی ماہرین کے تعاون سے کین سائینو کے خام مال سے ’پاک ویک‘ تیار کی ہے۔

مزید خبریں :