25 جون ، 2021
سائنسی ماہرین نے نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس 20 ہزار سال قبل بھی وارکرچکا ہے۔
ایری زونا یورنیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی جانے والی نئی تحقیق میں ایسے ثبوت ملنے کا دعویٰ کیا گیا ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہےکہ کورونا وائرس مشرقی ایشیا میں تباہی پھیلا چکا ہے۔
ماہرین حیاتیات کا کہنا ہے کہ وبا نےکئی سالوں تک خطے کو جکڑکر رکھا تھا جب کہ کورونا وائرس نے لوگوں کے ڈی این اے میں ارتقائی نقوش چھوڑے ہیں۔
تحقیق کے مطابق اس دوران کورونا انفیکشن کےخلاف مدافعت پیدا کرنے والے جین بھی تیزی سے پھیلے، وہ جین آج کے وبائی مرض کے لیے نہایت اہم ثابت ہوسکتے ہیں۔
ڈاکٹر اینارڈ کا کہنا ہےکہ ویکسین سے کووڈ 19 پر قابو نہیں پایا گیا تو اثرات تباہ کن ہوسکتے ہیں، آج جوکچھ ہورہا ہے وہ ہماری نسلوں تک جاری رہ سکتا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ 20 سال کے دوران 3کورونا وائرس انسانوں میں پھیل چکے ہیں، ان میں کووڈ 19، سارس اور میرس شامل ہیں، تمام وائرس چمگادڑوں یا دیگر جنگلی جانوروں سےانسانوں میں منتقل ہوئے ۔
مزید برآں دیگر 4 قسم کےکورونا وائرس بھی پھیلے جن کےاثرات نسبتاً کم تھے۔