LIVE

عدالتی پابندی کے بعد ٹک ٹاک ترجمان کا بیان جاری

ویب ڈیسک
June 29, 2021
 

فوٹوفائل

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کے بعد ٹک ٹاک ترجمان کا بیان سامنےآگیا۔

ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہےکہ ٹک ٹاک کے پاس ٹھوس پالیسیاں موجود ہیں جب کہ مواد کی خلاف ورزی سے متعلق ایکشن لینے کے لیے ٹیکنالوجی پر نظرثانی کا عمل بھی جاری ہے۔

ٹک ٹاک ترجمان کا کہنا تھاکہ ہم سب سے پہلے عدالتی کیس اور سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے سے واقف ہوئے اور اب اس کے مضمرات پر غور کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک بند کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی تھی۔

اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی تھی تاہم بعد میں یہ پابندی ہٹادی تھی۔