LIVE

سارہ فلک کا شادی کی پہلی سالگرہ پر بڑا سرپرائز دینے کا اعلان

ویب ڈیسک
July 11, 2021
 

فوتو بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی سارہ خان اور  فلک شبیر نے رواں ماہ ایک بڑے سرپرائز  کا اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ خان کے شوہر فلک شبیر کا ایک تبصرہ خاصا وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ یاد رکھیں ہماری شادی کی پہلی سالگرہ 16جولائی کو ہے، ہمارے پاس آپ سب کے لیے ایک سرپرائز ہے۔

فوتو بشکریہ سوشل میڈیا 

سارہ خان کی جانب سے فلک شبیر کے تبصرے پر  ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انشاء اللہ لکھا گیا۔

فلک سارہ کا یہ تبصرہ انسٹاگرام کے مختلف پیجز  پر بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب سارہ فلک کے تبصروں پر مداحوں کی جانب سے خاصی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے تبصروں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

اسکرین گریب

کچھ صارفین کا ماننا ہے کہ سارہ اور فلک اس دن ایک نئے گانے کا اعلان کریں گے تو کچھ صارفین کے مطابق شوبز کی مقبول جوڑی اپنے ہونے والے بچے کی صنف سے متعلق اعلان کرے گی۔

مومنہ نامی صارف نے تو یہاں تک لکھ دیا کہ صنف کے علاوہ یہ اعلان سارہ فلک کا ولیمہ بھی ہو سکتا ہے جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ کہ فلک پھولوں کا گارڈن خرید رہے ہیں۔