LIVE

بلند ترین عمارت اور سب سے بڑے مال کے بعد دبئی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

ویب ڈیسک
July 11, 2021
 

دبئی نے بلند ترین عمارت اور سب سے بڑے مال کے بعد اب سب سے گہرے سوئمنگ پول کا اعزاز  بھی  اپنے نام کرلیا۔

دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان بن  محمد بن راشد المکتوم نے دنیا بھر کے غوطہ خوروں کے لیے سوئمنگ پول ’ڈیپ ڈائیو دبئی' کا افتتاح کردیا۔

رپورٹس کے مطابق سوئمنگ پول تقریباً 200 فٹ (60 میٹر)گہرا ہے، جدید ترین ٹیکنالوجی اور بے مثال سہولیات سے آراستہ 'ڈیپ ڈائیو دبئی'  سوئمنگ پول میں ایک حیرت انگیز ڈوبا ہوا شہر  ،فلم اسٹوڈیو اور کھیل و تفریح کا سامان بھی موجود ہے ۔


 اس کے علاوہ ’ڈیپ ڈائیو دبئی'   60 میٹر سے زیادہ کی گہرائی میں غوطہ خوری کرنے اور 14 ملین لیٹر پانی رکھنے والا دنیا کا سب سے گہرا سوئمنگ پول ہے جو اولمپک سائز کے 6 سوئمنگ پولز کے برابر ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سب سے گہرے سوئمنگ پول کا ریکارڈ  پولینڈ کے پاس تھا جس کی گہرائی تقریباً 50  میٹر تھی ۔