LIVE

کورونا کیسز میں اضافہ، اسلام آباد کے 6 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

ویب ڈیسک
July 14, 2021
 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر 6 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے شہر کے 6 مقامات پراسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریورگارڈن، سیکٹرای 7، کورنگ ٹاؤن، میڈیا ٹاؤن، بحریہ فیز4 اورکشمیری محلےکی ایک ایک گلی سیل کردی گئی ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ مقامات پر غیر ضروری نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

دوسری جانب وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں کورونا کی چوتھی لہر تیزی سے سامنے آرہی ہے۔