LIVE

آرمی چیف سے تاجکستان کے وزیردفاع کی ملاقات، افغان تاجک سرحدی صورتحال پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک
July 14, 2021
 

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے تاجکستان کے وزیر دفاع نے ملاقات کی اور  افغانستان بالخصوص تاجک افغان سرحد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی، مجموعی علاقائی صورتحال سمیت پاک تاجک دفاعی اشتراک بڑھانےکے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک تاجک تعلقات مشترکہ مذہب اور ثقافت پر مبنی ہیں، پاکستان تاجکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے علاقائی روابط کی جانب تاجکستان کی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر تاجک وزیر دفاع نے بھی علاقائی امن واستحکام بالخصوص افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تاجک وزیردفاع نے پاکستان سے بہتر تعلقات کے لیےکام جاری رکھنےکاعزم کیا۔