LIVE

شعیب اور ثانیہ کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

ویب ڈیسک
July 16, 2021
 

فوٹوفائل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ثانیہ اور شعیب کو  گولڈن ویزا ملنے کے بعد 10 سال تک متحدہ عرب امارات میں رہنے کی اجازت ہوگی۔

ٹوئٹر پر ثانیہ مرزا کی جانب سے گولڈن ویزا ملنے کی خبر مداحوں سے شیئر کی گئی اور شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا اداکار سنجے دت اور شاہ رخ خان کے بعد بھارت کی تیسری شخصیت ہیں جنہیں گولڈن ویزا دیا گیا ہے۔

ثانیہ نے اس اعزاز کے دیے جانے پر شیخ محمد بن راشد، وفاقی اتھارٹی اور دبئی اسپورٹس کی جنرل اتھارٹی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دبئی میرے اور اہل خانہ سے بے حد قریب ہے، یہ میرا دوسرا گھر ہے جہاں میں زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہتی ہوں۔

ثانیہ ان دنوں ٹوکیو میں ہونے والے چوتھے اولمپک کی تیاری کررہی ہیں۔