LIVE

کراچی کے ساحل پر کنٹینرز سے لدا بحری جہاز پھنس گیا

طلحہ ہاشمی
July 21, 2021
 

کراچی: سی ویو کے ساحل پر کنٹینرز سے لدا بحری جہاز  پھنس گیا۔

کارگو بحری جہاز ساحل پر ایک کلو میٹر سے کم دوری پر ہے جو چند گھنٹے پہلے ساحل پر پھنسا ہے۔

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ساحل پر  کئی گھنٹوں سے پھنسے بحری جہاز  پر کئی کنٹینرز لدے ہوئے ہیں۔

ترجمان کے پی ٹی کے مطابق ساحل پر ہینگ ٹونگ 77 کارگو جہاز  پھنسا ہوا ہے جسے کراچی  پورٹ پر کوئی جگہ الاٹ نہیں کی گئی تھی۔

کے پی ٹی کے ترجمان کا بتانا ہے کہ جہاز کا انجن کمزور ہونے کی وجہ سے جہاز اونچی لہروں کے باعث ساحل پر آگیاجبکہ جہاز  کو ریسکیو کرنے کے لیے کے پی ٹی اور نیوی کے جہاز روانہ کر دیے گئے ہیں۔