LIVE

ٹوکیو اولمپکس: پاکستانی شوٹر گلفام جوزف میڈل کی دوڑ سے باہر

ویب ڈیسک
July 24, 2021
 

جاپان میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی شوٹر گلفام جوزف میڈل راؤنڈ کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

فائنل راؤنڈ کے لیے آٹھ شوٹرز کو کوالیفائی کرنا تھا لیکن پاکستانی شوٹر گلفام جوزف کی مینز 10 میٹر ائیر پسٹل میں نویں پوزیشن رہی۔

کوالیفکیشن راؤنڈ میں ایک موقع پر گلفام جوزف کی ساتویں پوزیشن ہو گئی تھی تاہم گلفام جوزف ساتویں پوزیشن برقرار نا رکھ سکے۔

خیال رہے کہ خواتین کے سنگل بیڈمنٹن ایونٹ میں پاکستان کی ٹاپ سیڈ ماحور شہزاد بھی اپنا پہلا میچ جاپانی کھلاڑی سے ہار گئیں۔