LIVE

یکم محرم سے عمرہ ادائیگی کی اجازت، 9 ممالک پر پابندی برقرار

ویب ڈیسک
July 26, 2021
 

سعودی حکومت نے یکم محرم الحرام سے 9 ممالک کے علاوہ دیگر ممالک سے آنے والے معتمرین کے لیے عمرہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی وزارت حج  و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرے کی ادائیگی کے دوران صحت اور سلامتی سے متعلق قواعد و ضوابط کو یقینی بنایا جائے گا۔

سعودی وزارت حج کے مطابق عمرے کے منظور شدہ پورٹلز کے تحت آن لائن بکنگ ہو سکے گی تاہم پاکستان اور بھارت سمیت 9 ملکوں کے عمرہ زائرین کو  اجازت نہیں ہو گی۔