LIVE

سپریم کورٹ کے جج قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

عبدالقیوم صدیقی
July 31, 2021
 

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی کورونا کے باعث طبیعت ناساز ہوگئی۔

ذرائع نے بتایاکہ جسٹس فائزعیسیٰ کو علاج کیلئے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد جسٹس فائز عیسیٰ کی اسپتال منتقلی کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو مسلسل کھانسی اور بخار کی شکایت ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور ان کی اہلیہ سرینا عیسیٰ میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ اور ان کی اہلیہ گھر میں قرنطینہ میں موجود تھے۔