LIVE

خلیل الرحمان کی ماہرہ پر تنقید،معروف ہدایتکار اداکارہ کی حمایت میں سامنے آگئے

ویب ڈیسک
August 01, 2021
 

فوٹوفائل

معروف ڈرامہ نگار  اور  مصنف خلیل الرحمان کی جانب سے سپر  اسٹار ماہرہ خان کے لیے منفی تبصرہ کیے جانے کے بعد معروف ہدایتکار اور فلم ساز  محمد احتشام الدین اداکارہ کی حمایت میں میدان میں آگئے۔

کچھ روز  قبل خلیل الرحمان کا نجی شو سے لیا گیا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں میزبان نے مصنف کو ماہرہ خان سمیت کئی اداکاروں اور شوبز شخصیات کی تصاویر دکھا کر ان سے متعلق رائے مانگی تھی۔

ماہرہ خان کی تصویر دیکھ کر خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ مجھے زندگی بھر غم رہے گا کہ ماہرہ  نے میری زندگی کا سیریل کیا اور  اس ڈرامے میں بطور ہیروئن کردار ادا کیا، یہ غم مجھے ہمیشہ رہے گا۔

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد ہدایتکار  محمد احتشام الدین کی جانب سے ماہرہ خان کے لیے سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ان پر فخر کیا گیا ہے۔

محمد احتشام الدین نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کوئی تمہارے لیے کیا کہتا ہے، مجھے تم پر فخر ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

فلم ساز نے ماہرہ خان کے نام لکھے گئے پیغام میں ان کے نبھائے گئے مختلف کرداروں کے لیے ان کی سخت محنت کو  بھی سراہا۔

ہدایتکار نے برسوں بعد ماہرہ خان کی نجی ٹی وی کے پراجیکٹ کے ذریعے واپسی پر بہت سی دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار  بھی کیا۔