LIVE

سندھ کا قومی شناختی کارڈ نہ ہونے والوں کو بھی ویکسین لگانےکا فیصلہ

ویب ڈیسک
August 02, 2021
 

فوٹو: رائٹرز

کراچی: محکمہ صحت سندھ نے قومی شناختی کارڈ نہ رکھنے والے شہریوں کو بھی ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق بغیر شناختی کارڈ والے افراد اپنی تعلیمی اسناد یا ب فارم کی بنیاد پر ویکسین لگواسکتے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شخصی ضمانت نہ ہونے کی صورت میں فارم پُر کر کے زیر استعمال موبائل نمبر کے ذریعے بھی ویکسین لگوائی جاسکتی ہے۔

محکمہ سندھ کے مطابق ویکسین لگوانے کی یہ سہولت پہلےمرحلےمیں صرف کراچی ایکسپو سینٹر میں فراہم کی جارہی ہے۔