LIVE

امن و امان کے لیے پاک فوج کا کردارنمایاں ہے: چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

ویب ڈیسک
August 03, 2021
 

فوٹوفائل

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد  کا کہنا ہے کہ  امن و امان کے لیے پاک فوج کا کردارنمایاں ہے۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیرآزاد نے ساہیوال میں محرم الحرام میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔

اس موقع پر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ علما اور عوام متحدہوکر وطن دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائیں گے، امن و امان کا قیام پوری قوم کی ذمہ داری ہے، اتحادبین المسلمین اورپیغام پاکستان کو مضبوط بنانا وقت کا تقاضا ہے۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ امن و امان کے لیے پاک فوج کا کردار نمایاں ہے، اسے خراج تحسین پیش کرتے ہیں، علما اور عوام متحدہوکر وطن دشمنوں کے ناپاک عزائم ناکام کریں گے۔