LIVE

ملکی مبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک
August 03, 2021
 

ملکی مبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید 22 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد  کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 163 روپے 89 پیسے ہے۔

یکم جولائی سے آج کاروبار بندش تک ڈالر کی قدر انٹربینک میں 6 روپے 35 پیسے بڑھ چکی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کم ہوکر 164 روپے کا ہے۔ رواں مالی سال اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5 روپے 80 پیسے بڑھی ہے۔