LIVE

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر بھی ترک ڈراموں کے سحر میں گرفتار

ویب ڈیسک
August 07, 2021
 

سوارا بھاسکر نے ڈرامے کی تصاویر شیئر کیں_____فوٹو فائل

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر بھی دیگر مداحوں کی طرح ترک ڈراموں کے سحر میں گرفتار ہوگئیں۔

اداکارہ نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ انہوں نے پاکستان میں اردو زبان میں میرا سلطان کے نام سے نشر ہونے والا ڈرامہ ’Muhteşem Yüzyıl‘ دیکھا ہے۔

سوارا بھاسکر نے ڈرامے کی تصاویر شیئر کیں اور مختصراً اس کی کہانی بتاتے ہوئے لکھا کہ اسے سلطنت عثمانیہ کے پس منظر میں بنایا گیا ہے جس کی کہانی سلطنت کے امیر سلیمان کی ملکہ کی بے مثال محبت کے گرد گھومتی ہے۔

اداکارہ نے ڈرامہ 10 سال بعد دیکھنے پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ اتنا زبردست ہے کہ اسے دیکھتے ہوئے وقت گزرنے کا پتا ہی نہیں چلتا۔

سوارا بھاسکر نے انکشاف کیا کہ میں ساری رات یہ ڈرامہ دیکھتی رہی۔