امریکی خاتون ورجینیا رابرٹس نے برطانیہ کے شہزادہ اینڈریو پر جنسی زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے تہلکہ خیز مقدمہ دائر کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ورجینیا رابرٹس کی جانب سے نیویارک سٹی عدالت میں دائر کیے گئے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں شہزادہ اینڈریو نے جنسی زیادتی کانشانہ بنایا۔
امریکی خاتون نے دعویٰ کیا ہےکہ شہزادہ اینڈریو نے بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین کے نیویارک میں گھرپر انہیں کمسنی میں جنسی حملے کانشانہ بنایاتھا۔
خیال رہے کہ امریکا سے آسٹریلیا منتقل ورجینیا رابرٹس کی عمر اب 38 برس ہے تاہم اس سے قبل شہزادہ اینڈریو امریکی خاتون کے الزامات مسترد کرچکےہیں۔