LIVE

ملک میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

ویب ڈیسک
August 10, 2021
 

سونے کی قیمت 900 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 7 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی وی تولہ قیمت میں آج بھی بڑی کمی واقع ہوئی ہے اور ایک تولہ سونا 900 روپے سستا ہوگیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت 900 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد  ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 7 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے کم ہوکر 92250 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 17 ڈالر کم ہوکر 1730 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔