LIVE

روپے کے مقابلے میں ڈالر کے تگڑا ہونے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا

ویب ڈیسک
August 12, 2021
 

انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 9 پیسے اضافے سے 164 روپے ایک پیسے رہی— فوٹو: فائل

ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کے تگڑا ہونے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 9 پیسے اضافے سے 164 روپے ایک پیسے رہی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے اضافے سے 164 روپے 30 پیسے ہے۔

بشکریہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان