بھارتی پنجاب کے شہر پٹیالہ میں پولیس اہلکار کو گاڑی تلے روندنے کی کوشش کی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی میں سوار شخص کو سکیورٹی چیک پوسٹ پر روکا گیا جس پر اس نے پہلے گاڑی آہستہ کی اور بعدازاں یکدم گاڑی کی رفتار تیز کرتے ہوئے پولیس اہلکار کو بری طرح ٹکر ماری اور فرار ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور چیکنگ نہیں کروانا چاہتا تھا اسی لیے اس نے پولیس اہلکار کے روکنے پر گاڑی نہیں روکی اور اسے ٹکر مارتے ہوئے بھاگ گیا۔
پولیس نے گاڑی کو ٹریس کر لیا ہے، واقعہ کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔