LIVE

جنید صفدر اور دلہن کی تصاویر منظر عام پرآگئیں

ویب ڈیسک
August 22, 2021
 

 جنید صفدر کے نکاح کی تقریب لندن میں ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد نے شرکت کی— فوٹو:سوشل میڈیا

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور ان کی دلہن عائشہ سیف کی تصاویر منظر عام پرآگئیں۔

 جنید صفدر کے نکاح کی تقریب لندن کے مقامی ہوٹل میں ہوئی جہاں دلہا اور دلہن نے نکاح نامے پر دستخط کردیے اور رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

دلہا اور دلہن نکاح نامے پر دستخط کررہے ہیں— فوٹو: اسکرین گریب

 نکاح کی تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد نے شرکت کی۔

تقریب میں قریبی دوست بھی شریک ہیں— فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان سے مریم نواز بیٹے کی نکاح کی تقریب میں بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئیں۔ دوسری جانب ن لیگ ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کی کہ یہ صرف نکاح کی تقریب ہے۔