LIVE

معروف بالی وڈ اداکار منشیات کیس میں گرفتار

ویب ڈیسک
August 29, 2021
 

ارمان کوہلی کو تفتیش کیلئے ممبئی منتقل کردیا گیا ہے__فوٹو فائل

بھارت کے معروف رئیلٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والے بالی وڈ  اداکار  ارمان کوہلی کو  منشیات کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو  (این سی بی) کی ٹیم نے گزشتہ روز اداکار کے گھر پر چھاپہ مار  کر منشیات برآمد کی، میڈیا رپورٹس کے مطابق ارمان کوہلی کے گھر سے کوکین برآمد ہوئی۔

بعدازاں ارمان کوہلی کو  تفتیش کے لیے ممبئی میں ایک ایجنسی کے دفتر  منتقل کر دیا گیا تاہم اب ان کی گرفتاری کی تصدیق سرکاری طور پر  بھی ہو گئی ہے۔

خیال رہے ارمان کوہلی اداکار سلمان خان کی فلم 'پریم رتن دھن پایو' سمیت دیگر بالی وڈ فلموں میں کام کر چکے ہیں۔