LIVE

بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے 5 گھنٹوں تک پوچھ گچھ

ویب ڈیسک
August 30, 2021
 

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ جیکولین فرنینڈز کیس میں ملوث نہیں بلکہ وہ مقدمے کی مبینہ گواہ ہیں،فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز سے بھارتی ادارے نے منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سری لنکن نژاد بالی وڈ اداکارہ سے بھارت میں انسداد  معاشی جرائم کے ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نئی دہلی میں 5 گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جیکولین فرنینڈز سےکروڑوں(بھارتی) روپےکے فراڈ اور بھتہ خوری  میں ملوث گرفتار ملزم سکیش چندرشیکھرکےکیس میں تفتیش کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ جیکولین فرنینڈز کیس میں ملوث نہیں بلکہ وہ مقدمے کی مبینہ گواہ ہیں، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اس حوالے سے اداکارہ کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔