LIVE

علی گیلانی کی تدفین اندھیرے میں کرکے بھارت آگ کو ہوا دے رہا ہے، صدر مملکت

ویب ڈیسک
September 02, 2021
 

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ سینیئر حریت رہنما سید علی گیلانی کی تدفین اندھیرے میں کرکے بھارت کی قابض سرکار اپنے ملک میں آگ کو ہوا دے رہی ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے خبردار کیا کہ مقبوضہ وادی میں ظلم کا نظام زیادہ عرصے نہیں چل سکتا،کشمیری بہت جلد آزادی حاصل کریں گے۔

علاوہ ازیں پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، پاکستان کے تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا۔

آزادکشمیر کے مختلف شہروں میں بھی علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جبکہ آزاد کشمیر میں 3روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔