LIVE

کے الیکٹرک کا شہر کے بیشتر حصے میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہونے کا دعویٰ

ویب ڈیسک
September 03, 2021
 

  کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر قائد میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز  بارش کے باوجود شہر کے بیشتر حصے میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے جاری ویڈیو  بیان  میں ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ اس وقت 1900 میں سے 1756 فیڈرز کے ذریعے بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

 ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق حفاظتی بنیادوں پر چند علاقوں کی بجلی عارضی طور پر معطل کی جا سکتی ہے تاہم کے ای کا فیلڈ عملہ علاقائی سطح پر کلیئرنس ملتے ہی بحالی کا عمل شروع کر دے گا۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کے الیکٹرک کا عملہ مستقل طور پر صورت حال کا جائزہ لے رہا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک  کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں شہریوں سے اپیل بھی کی گئی ہے کہ حفاظتی اقدامات کے تحت بجلی کی تنصیبات سے محفوظ فاصلہ برقرار  رکھیں اور مقامی سطح پر شکایات کے لیے کال سینٹر 118، ایس ایم ایس 8119، KE Live App، سوشل میڈیا پلیٹ فورمز کا استعمال کریں۔