LIVE

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر سے متعلق عمر شریف کے بیٹے کا ردعمل سامنے آگیا

ویب ڈیسک
September 07, 2021
 

والد دل کی تکلیف میں مبتلا ہیں لیکن ان کے علاج کا سلسلہ جاری ہے، جلد ان کے ساتھ ویڈیو جاری کریں گے، جواد عمر— فوٹو: سوشل میڈیا

اداکار اور کامیڈین عمرشریف کی سوشل میڈیا پر تشویش ناک حالت کی جھوٹی خبروں پر ان کے بیٹے نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ والد دل کی تکلیف میں مبتلاہیں لیکن ان کے علاج کاسلسلہ جاری ہے، جلد ان کے ساتھ ویڈیو جاری کریں گے۔

سوشل میڈیا پر معروف اداکار اور کامیڈین عمر شریف کی تشویش ناک حالت کی خبروں کے بارے میں عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے کہا کہ کافی عرصے سے والد صاحب دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ یاداشت بھی خراب ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمر شریف کے علاج کاسلسلہ جاری ہے، ان کے ٹھیک ہوتے ہی ان کےساتھ ویڈیو جاری کروں گا۔

جواد عمر نے کہا کہ عمر شریف کی صحت کے حوالے سے لوگ سوشل میڈیا پر منفی اور جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں، بس ان کے چاہنے والے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔