17 اپریل ، 2021
کامیڈین اداکار عمر شریف حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے اور اپنی 3 شادیوں سے متعلق گفتگو کی ۔
عمر شریف کا کہنا تھا کہ بیویوں کا ماں بننا سخت ناپسند ہے اگر ان کے بس میں ہوتا تو شادیوں کا سسٹم ہی ختم کروا دیتے۔
عمر شریف نے بتایا کہ انھوں نے پہلی شادی دیبا سے کیریئر میں کامیاب ہونے کے بعد کی۔ 'شادی سے قبل میں اہلیہ دیبا کو پسند کرتا تھا لیکن دیبا سے شادی امی نے اپنی پسند سے کروائی ، دیبا میری پڑوسن تھی اور ہمارے گھر روز ان کا ان آنا جانا تھا۔'
عمر شریف کا کہنا تھا کہ ان کی دوسری شادی ڈرامہ آرٹسٹ شکیلہ سے ہوئی اور لڑائی جھگڑوں کے سبب شادی صرف 3 سال چل سکی۔
عمر شریف کے مطابق شکیلہ سے علیحدگی قسمت میں لکھی تھی لیکن وہ بھی اچھی خاتون ہیں۔
اداکار کے مطابق ان کی تیسری شادی اسٹیج اداکارہ زرین غزل سے ہوئی جو انہیں اچھی لگیں اور ان سے شادی کر لی۔
عمر شریف کا کہنا ہے کہ زرین ایک بہت سلیقہ مند اور عقلمند خاتون ہیں۔