LIVE

ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ

ویب ڈیسک
September 09, 2021
 

ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  آج سونےکی فی تولہ قیمت 500 روپے بڑھی ہے جس کے بعد  ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے سے 96 ہزار 22 روپے ہے۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر کم ہوکر 1795 ڈالر فی اونس ہے۔