LIVE

18 سالہ ایما نے یو ایس اوپن ٹینس جیت کر تاریخ رقم کر دی

ویب ڈیسک
September 12, 2021
 

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ ایما راڈو کانو نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔

کم عمر ایما راڈو کانو 44 سال میں یو ایس اوپن ٹینس جیتنے والی پہلی برطانوی کھلاڑی ہیں۔

ویمنز سنگلز کا فائنل پہلی بار 2 نوجوان کھلاڑیوں کے درمیان کھیلا گیا جس میں ایما نے کینیڈا کی لیلا فرنینڈز کو اسٹریٹ سیٹس میں 4-6، 3-6 سے شکست دی۔