LIVE

ایشین اسنوکر چیمپئن شپ: حارث طاہر کی فتح، اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے

ویب ڈیسک
September 13, 2021
 

حارث طاہر نے ہانگ کانگ کے چیانگ کا وائی کو 1-4 سے ہرایا ہے: فائل فوٹو جونیوز

ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کیوئسٹ حارث طاہر نے تیسرامیچ بھی جیت لیا۔

حارث طاہر نے ہانگ کانگ کے چیانگ کا وائی کو 1-4 سے ہرایا ہے جب کہ حارث طاہر نے میچ کے دوران سینچری بریک بھی کھیلا۔

ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے گروپ ایچ میں حارث طاہر تینوں میچ جیت کر اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔