LIVE

پیٹرول پمپ کے باہر شوہر کے انتظار میں کھڑی خاتون اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی

ویب ڈیسک
September 15, 2021
 

سیالکوٹ میں پیٹرول پمپ کے باہر شوہر کے انتظار میں کھڑی خاتون کو اغوا کے بعد مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تھانا صدر کے علاقے میں خاتون کا شوہر پیٹرول ڈلوانے پمپ پر گیا تو 5 نامعلوم ملزمان خاتون کو گاڑی میں اغوا کر  کے لے گئے اور مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آر پی او گوجرانولہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔