LIVE

رونالڈو کا اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ، گیند لگنے پر خاتون کی خیریت پوچھنے پہنچ گئے

ویب ڈیسک
September 15, 2021
 

مانچسٹر یونائیٹڈ کے وارم اپ میچ کے دوران رونالڈو اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیند لگنے سے زخمی ہونے والی خاتون سکیورٹی گارڈ سے خیریت پوچھنے پہنچ گٗئے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کے وارم اپ میچ کے دوران کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے لگائی گئی ایک کک سے گیند گراؤنڈ کی سکیورٹی پر مامور ایک خاتون گارڈ کو جا لگی جس سے وہ زخمی ہو کر نیچے گر گئیں۔

یہ دیکھنے کے بعد اسٹار فٹبالر سے رہا نہ گیا اور وہ اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون سیکیورٹی گارڈ کے پاس گئے اور ان سے خیریت دریافت کی، بعدازاں رونالڈو نے خاتون سکیورٹی گارڈ کو اپنی شرٹ بھی تحفے میں دی۔