LIVE

عدلیہ کوبھی اثاثوں کے متعلق جواب دہ ہونا ہوگا، اسد عمر

ویب ڈیسک
September 15, 2021
 

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ عدلیہ آزاد ضرور ہونی چاہیے مگر قانون سے بالاترکسی صورت نہیں جبکہ عدلیہ کوبھی اثاثوں کے متعلق جواب دہ ہونا ہوگا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں اسد عمر کا کہنا تھاکہ دنیا بھر میں انتہا پسندی بڑھ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ احتساب کی بات جمہوری نظام کے تحت ہی کرتے ہیں، کرپشن اور فراڈ کا جواب عدالت میں ہی دینا ہو گا۔

اسد عمر کا کہنا تھاکہ آزاد عدلیہ کے بغیر جمہوریت کا پروان چڑھنا ممکن نہیں اور عدلیہ آزاد ضرور ہونی چاہیے مگر قانون سے بالاترکسی صورت نہیں، عدلیہ کوبھی اثاثوں کے متعلق جواب دہ ہونا ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ ذاتی مفادات نظرانداز کرکے حکومت اور اپوزیشن کو آئین سازی سے متعلق اکٹھے ہونا ہوگا۔