LIVE

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کھلاڑیوں اور اسٹاف کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت

ویب ڈیسک
September 16, 2021
 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو فیملیزساتھ رکھنے کی اجازت مل گئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو فیملیز ساتھ ر کھنے کی اجازت دے دی ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو گا جس کی میزبانی بھارت کرے گا۔