LIVE

تمام تر مشکلات اور قربانیوں سے امن اور ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی، آرمی چیف

ویب ڈیسک
September 17, 2021
 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم نے تمام تر مشکلات اور قربانیوں سے  امن اور ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف یونیورسٹی کانووکیشن کے مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے گریجویشن کرنے والے طلبہ کو ڈگریاں اور میڈلز دیے۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھاکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پاکستان کے تعلیمی اداروں کے  تاج پر ہیرا ہے اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے عالمی شہرت کے بڑے نام پیدا کیے۔

ان کا کہنا تھاکہ نوجوان قائد کے وژن کے مطابق ہمیشہ اپنا مقصد اعلیٰ رکھیں، ہم پرعزم قوم ہیں، نوجوان ہمارا حقیقی اثاثہ ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھاکہ تمام تر مشکلات اور قربانیوں سے ہم نے امن اور ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی اور اب نوجوانوں کوپاکستان کوبلندیوں تک لے جانے میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔