LIVE

بگ باس 15 کی میزبانی کیلئے سلمان خان کو کتنا معاوضہ ملے گا؟

ویب ڈیسک
September 19, 2021
 

سلمان خان گزشتہ 11 سیزنز سے اس متنازع شو کی میزبانی کررہے ہیں__فوٹو فائل

بھارت سمیت دیگر ممالک میں مقبول رئیلٹی شو بگ باس کے 15ویں سیزن کا آغاز رواں برس اکتوبر میں ہونے جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلمان خان کو بگ باس کے 14  ہفتوں کی میزبانی کے 350کروڑ  بھارتی روپے بطور معاوضہ دیا جائے گا یعنی ہر ہفتے کے سلمان خان 25 کروڑ روپے وصول کریں گے۔

اس سے قبل رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ سلمان خان نے اپنی فیس میں 15 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

سلمان خان گزشتہ 11 سیزنز سے اس متنازع شو کی میزبانی کر رہے ہیں اور اداکار کسی بھی رئیلٹی شو میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے میزبان کا درجہ رکھتے ہیں۔