LIVE

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، ٹی ٹی پی کمانڈر ہلاک

ویب ڈیسک
September 20, 2021
 

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کمانڈر صفی اللہ کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا جس میں ٹی ٹی پی کمانڈر صفی اللہ مارا گیا، آپریشن میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد صفی اللہ کا تعلق میر علی سے تھا، دہشتگرد فروری میں غیر سرکاری تنظیم کی 4 خواتین کے قتل میں ملوث تھا، اس کے علاوہ دہشتگرد 2020 میں ایف ڈبلیو او  کے انجینئرز کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق صفی اللہ سکیورٹی فورسز پر آئی ای ڈی حملوں اور منصوبہ بندی میں بھی ملوث تھا، ہلاک دہشتگرد بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔