LIVE

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 3کشمیری نوجوانوں کو شہیدکردیا

ویب ڈیسک
September 23, 2021
 

فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا میں مزید 3کشمیری نوجوانوں کو شہیدکردیا ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اس سے قبل ضلع شوپیاں میں بھی کشمیری نوجوان کو شہیدکیا گیا تھا۔

کشمیرمیڈیا سروس کا کہنا ہےکہ بارہ مولا میں کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں کے دوران شہید کیا گیا، قابض بھارتی فوج نے18ستمبرسے بارہ مولا کے علاقے اڑی کا محاصرہ کر رکھا ہے۔