LIVE

دبئی ایکسپو میں فرعون کے تابوت کی بھی نمائش

ویب ڈیسک
September 24, 2021
 

دبئی ایکسپو میں فرعون کے تابوت کی نمائش بھی کی جائے گی۔

مصر کی وزارت تجارت اور انڈسٹری کے مطابق فرعون کا تابوت مصر کے پویلین میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا، تابوت کی 6 ماہ تک نمائش کی جائے گی۔

خیال رہے کہ سامتک (Psamtik) کا انسانی جسم جیسا قدیم تابوت رنگین لکڑی کا بنا ہے جو حال ہی میں دریافت ہوا ہے۔ تابوت پر  فرعون کے زمانے کی نقش نگاری بھی کی گئی ہے۔