LIVE

ایف بی آر نے غیر رجسٹرڈ بجلی صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کردیا

ویب ڈیسک
September 24, 2021
 

ایف بی آر نے غیر رجسٹرڈ بجلی صارفین سے متعلق رپورٹ وفاقی ٹیکس محتسب کو بھجوادی— فوٹو:فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے غیر رجسٹرڈ بجلی صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کردیا۔

ایف بی آر نے غیر رجسٹرڈ بجلی صارفین سے متعلق رپورٹ وفاقی ٹیکس محتسب کو بھجوادی۔

وفاقی ٹیکس محتسب کے مطابق ایف بی آر غیر رجسٹرڈ بجلی صارفین کا مکمل ڈیٹا حاصل کرے اور اس ڈیٹا کے ذریعے بے نامی کاروبار تک پہنچنے کی کوشش کرے۔