LIVE

سابق انگلش فٹبالر مائیکل اوون پاکستان فٹبال لیگ کے سفیر مقرر

ویب ڈیسک
September 24, 2021
 

مائیکل اوین بہت جلد پاکستان کا بھی دورہ کریں گے/ فائل فوٹو مائیکل اوین

سابق انگلش فٹبالر مائیکل اوون کو پاکستان فٹبال لیگ کا سفیر مقرر کردیا گیا۔

لیگ انتطامیہ کے مطابق پاکستان کی پہلی فرنچائزفٹبال لیگ میں 6 شہروں کی ٹیمیں شریک ہوں گی اور مائیکل اوون بہت جلد پاکستان کا بھی دورہ کریں گے۔

 لیگ انتظامیہ کا کہنا ہےکہ لیگ کی تاریخوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔