LIVE

کابل: خواتین کے ٹی وی چینل کی بندش کے احکامات، آخری رپورٹ میں خاتون صحافی آبدیدہ

قسیم سعید
September 25, 2021
 

کابل میں خواتین کے لیے مخصوص ٹی وی چینل کو بندکرنےکے احکامات کے بعد چینل کے لیے آخری اسائنمنٹ کور کرتی خاتون رپورٹر آبدیدہ ہوگئیں۔

جیو نیوز کے مطابق افغان رپورٹر زہرہ کا کہنا ہےکہ صحافت میں10 سال معاشرے کے تلخ رویے کاسامنا کیا ، لیکن آج کی صورت حال مختلف ہے۔

خیال رہےکہ چند سال قبل افغانستان میں خواتین کے لیے ٹی وی چینل زان لانچ کیا گیا تھا جو کہ خواتین کے مسائل سے متعلق موضوعات پر ہی رپورٹس نشر کرتا تھا اور اس میں کام کرنے والوں کی اکثریت خواتین کی ہی تھی۔

گزشتہ ماہ اگست میں کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد سے سرکاری اور نجی دفاتر میں خواتین ورکر نے جانا چھوڑ دیا تھا، ابتدا میں افغانستان کے معروف ٹی وی چینل طلوع نیوز نے اپنی نشریات بند کردی تھیں تاہم بعد ازاں خواتین اینکر کے ساتھ نشریات کا دوبارہ آغاز کردیا گیا تھا۔