LIVE

اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہی کاروباری گروپ کے 4 افراد قتل

ویب ڈیسک
September 26, 2021
 

اسلام آباد کے تھانہ بنی گالہ کی حدود نیو مل میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ  دار الحکومت اسلام آباد   میں  24گھنٹوں کے دوران ایک ہی کاروباری گروپ سے تعلق رکھنے والے 2 پراپرٹی ڈیلرز اور  ان کے 2 گارڈز سمیت  4 افراد کو  قتل کیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔