LIVE

مستونگ میں فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا صوبائی امیر ہلاک

ویب ڈیسک
September 26, 2021
 

کوئٹہ: مستونگ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا صوبائی امیر ہلاک ہو گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے کانک میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد کی شناخت ممتاز کے نام سے ہوئی ہے جو فورسز کے اہلکاروں اور  شہریوں پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔