LIVE

ایف بی آر سرور میں خلل، آن لائن ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کو مشکلات

ویب ڈیسک
September 26, 2021
 

فیڈرل بورڈ  آف ریونیو  (ایف بی آر)  کے سرور میں  خلل کے باعث آن لائن ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایف آر حکام کا کہنا ہے کہ گوشوارے جمع کرانے والوں کے رش کے سبب پورٹل پر دباؤ ہے۔

ایف بی آر سرور میں خلل آنے کی وجہ سے آن لائن ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

خیال رہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے اور ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ آگے بڑھانے سے انکار کر دیا ہے۔