LIVE

پاکستان کرکٹ بورڈ کی پی ایس ایل فرنچائزز کو نئے فنانشل ماڈل کی پیشکش

ویب ڈیسک
September 28, 2021
 

پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس 27 ستمبر بروز پیر کو چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ —فوٹو: پی سی بی 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے  پی ایس ایل فرنچائزز کو نئے فنانشل ماڈل کی پیشکش کردی ہے۔ 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی گورننگ کونسل کا اجلاس 27 ستمبر بروز پیر کو چیئرمین  پی سی بی رمیز راجہ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

پاکستان میں کرکٹ کے فروغ میں اپنا اہم کردار ادا کرنے پر پی سی بی نے6 فرنچائزز کی معاونت کرنے کے لیے انہیں مندرجہ ذیل پیشکش کی ہیں۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے قانونی اور کنٹریکٹ کے تقاضوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے فرنچائزز کو ایک نئے فنانشل ماڈل کی پیشکش کی ، جس کا مقصد صرف فرنچائزز کے خدشات دور کرکے ان کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔

 پی سی بی کو اُمید ہے کہ فرنچائزز  پی ایس ایل کے برانڈ کو مستحکم کرنے کے لیے اس پیشکش کو قبول کریں گی۔